Chupkey Se Jaise Koi Muqaddar Mein Aa Gaya Dastak Diye Baghair Mere Ghar Mein Aa Gaya
چپکے سے جیسے کوئی مقدّر میں آ گیا
دستک دئیے بغیر میرے گھر میں آ گیاَ
دیکھا جمالِ یار تو مبہوت ہو گیٔے
گویا وہی تصویر کے پیکر میں آ گیا
ساقی نے دل ملا دیا شاید شراب میں
اک قطرہ خون کا میرے ساغر میں آ گیا
زنجیریں توڑ دی ہیں سبھی بے بسی کی آج
سودا جنونِ عشق کا اب سر میں آ گیا
ارشد مِلا سکون دلِ بیقرار کو
جب بھی خیالِ دوست دلِ مضطر میں آ گیا
مرزا ارشد علی بیگ
آڈبان ، پینسلوانیا
نومبر ٣٠، ٢٠٢
Waaah
ReplyDeleteShukria Bro
ReplyDelete