Dekho Is Tarah Bhi Hota Hai Muhabbat Mein Kahein


 

تم میرے عکس میں اب خود کو ابھرتا دیکھو
دیکھ سکتے ہو تو خود کو مجھ میں مرتا دیکھو

دیکھو اس طرح بھی ہوتا ہے محبت میں کہیں
جس کو چاہو اسے دل سے بھی اترتا دیکھو

کیسے چپ چاپ کئی سال گزارے دل نے
عین ممکن ہے اب اس کو دھڑکتا دیکھو

بےدھیانی بھی کئی رنگ لگا سکتی ہے
اب ذرا غور سے تم خود کو تڑپتا دیکھو

چھین کر مجھ سے میری بینائی سب
بےضمیری کو میرے دل میں بھڑکتا دیکھو

جو بنایا تھا تم نے کبھی بڑے چاو کے ساتھ
آو اس شہر محبت کو اب اجڑتا دیکھو

جس نے احسان محبت کا کیا تھا تم پر
اب اسی دل کو کسئ اور پر مرتا دیکھو

قمر جلالوی


Comments

Popular posts from this blog

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Ik Main Pheeki Chaah Naein Peenda Doja Thandi Chaah Naein Peenda

Wo mujh ko dastiyaab bari dair tak raha Main uska intkhaab bari dair tak raha