Meri Har Khushi Tere Dum Se Hai Meri Zindagi Tere Gham Se Hai
تجھے کیا سناؤں میں دلربا، تیرے سامنے مرا حال ہے
تری اک نگاہ کی بات ہے، مری زندگی کا سوال ہے
مری ہر خوشی ترے دم سے ہے، مری زندگی ترے غم سے ہے
ترے درد سے رہے بے خبر، مرے دل کی کب یہ مجال ہے
تیرے حسن پر ہے مری نظر، مجھے صبح و شام کی کیا خبر
مری شام ہے تری جستجو، مری صبح تیرا خیال ہے
میرے دل جگر میں سما بھی جا، رہے کیوں نظر کا بھی فاصلہ
کہ ترے بغیر تو جانِ جاں، مجھے زندگی بھی محال ہے
تجھے کیا سناؤں میں دلربا
مجروح سلطانپوری
Comments
Post a Comment