Khumar Aks Unhein Dhanpna Nahi Aata Woh Jinko Aainay Mein Jhankna Nahi Aata
غزل
خُمارِ عکس اُنہیں ڈھانپنا نہیں آتا
وہ جن کو آئینے میں جھانکنا نہیں آتا
ہمارے خون میں جرأت ہے دل میں ہمّت ہے
کسی کے ڈرسے ہمیں کانپنا نہیں آتا
محبتوں نے محبت مزاج کر ڈالا
محبتوں میں ہمیں ڈانٹنا نہیں آتا
ہمیں بہ شوق قدامت پسند کہہ لو تُم
تُمہارا پیار ہمیں بانٹنا نہیں آتا
وہ اس لیے بھی برتتا ہے بے رُخی مجھ سے
اُسے خبر ہے مجھے مانگنا نہیں آتا
ہم اپنی جھیل میں ہیں اور اپنی موج میں ہیں
کسی کنویں میں ہمیں جھانکنا نہیں آتا
اُتار لیتے ہیں ہم وَرْدؔ شاخ سے لیکن
تمہاری زلفوں میں بس ٹانکنا نہیں آتا
وَرْدؔ بزمی
Comments
Post a Comment