Mujhe Kala Rang Pasand Hai Aur Boday Paid, Porani Hawailian, Sardion Ki Ratein
مجھے کالا رنگ پسند ھے
اور بوڑھے پیڑ
پرانی حویلیاں
سردیوں کی راتیں
ساون کی بارش
دسمبر کا مہینہ
ادھورے خواب
ادھوری کہانیاں
کافی کا کپ
خاموشی
زرد پتے
برف باری
اپریل کی دوپہریں
کاغذ کی کشتی
سمندر پر تیرتے پرانے جہاز
بوسیدہ ڈائریاں
پرانے ٹیپ ریکارڈر
پرانے لالٹین
پرانے لکڑی کے بکسے
پرانے ریڈیو
پرانے ٹیلی ویژن
پرانے رسالے
پرانی فلمیں
پرانے مٹی کے برتن
پرانے کپڑے
چھوٹے بچے
شاعری، کتابیں
پرانے ریلوے سٹیشن
ریل کی تنہا اداس کوک
سیٹی کی جدائی بھری آواز
قصہ گو، رباب کی دھن
پہلی بارش
گیلی مٹی کی خوشبو
بوڑھے لوگ
لوک داستانیں اور ان میں چھپے سچے کردار
کبھی گرجتے بادل کبھی برستے بادل،
کبھی سخت دھوپ میں ایک سائباں سا بادل
جھرنوں سے گرتے پانی کی آواز
پرندوں کے چہچہانے سے کوئل کو کو تک ۔۔۔ اور ۔۔۔ تم
Comments
Post a Comment