Dil Roz Naye Dard Ke Hejan Se Guzra
دل روز نیٔے درد کے ہیجان سے گزرا
کہ عشق ہمیشہ کسی بحران سے گزرا
اک کُن سے دکھا دی ہے جھلک بام پہ تم نے
کیا فکر تمہیں کون یہاں جان سے گزرا
لاش اپنی تمناؤں کی کاندھے پہ اُٹھاۓ
مقتل سے کوئی آج بڑی شان سے گزرا
اک آرزو سی جاگ اٹھی خوابِ عدم کی
جب کشمکشِِِ صورت و امکان سے گزرا
بے تاب کئی قیس ملے راہ میں ارشد
میں عشق کے پُر خار بیابان سے گزرا
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
آڈبان پینسلوانیا
adyan pennsylvania
دسمبر ١٣، ٢٠٢٢
Comments
Post a Comment