Jis Waqt Apni Fateh Ka Parcham Karo Buland Haari Hoi Sipaah Ko Hans Kar Na Dekhna
پیغمبروں کی راہ پر چل کر نہ دیکھنا
یا پھر چلو تو راہ کے پتھر نہ دیکھنا
پڑھتے چلو وہ اِسم، کہ شہرِ طلسم ھے
گر خیر چاھتے ھو ، پلٹ کر نہ دیکھنا
پہلی نظر ھی میں اسے جی بھر کے دیکھ لو
تہذیبِ عاشقی ھے مکرر نہ دیکھنا
یہ کیا کہ خواب دیکھنا سورج کے رات بھر
اور دن کی روشنی میں کبھی گھر نہ دیکھنا
جس وقت اپنی فتح کا پرچم کرو بلند
ھاری ھوئی سِپاہ کو ہنس کر نہ دیکھنا
شبنم رومانی
Comments
Post a Comment