Abhi Baqrah Abhi Taha Abhi Yaseen Baqi Hai



ابھی تو "عین" لکھا ہے!! ابھی تو"شین" باقی ہے
ابھی تو "ابنِ آدم" سن!! تیری" توہین "باقی ہے
ابھی " لیلیٰ "سے ملنا ہے!! ابھی" شیرین " باقی ہے
ابھی تو حسن کی "منڈی" کا!! یارو" سین " باقی ہے
بڑے عاشق بنے پھرتے ہیں!! ان سے تم ذرا پوچھو
گنتی ہو گٸی پوری!! یا اک دو  تین ،باقی ہیں
عجب اک شور برپا ہے!!محبت ہے محبت ہے
ندیدے ہیں یہ کیا جانیں!! کیا لوہا ٹین باقی ہے
دلوں پہ گرد سی چھائی!! آہیں بےضرر سی ہیں
" دعا " کیوں رنگ لاۓ کہ!! ابھی " آمین " باقی  ہے
مجنوں" کی کہیں باتیں!! کہیں" فرہاد " کے قصے
کیا دنیا میں بجانے کو!!یہی اک" بین " باقی ہے
نٸی" تہذیب " پر تیری!! کروں گی "بحث" میں لیکن
ابھی یہ بات سن لے تو!! خدا کا "دین" باقی ہے
ابھی تک" آیتیں" ہیں!! "ذہن و دل" کے گوشے گوشے میں
ابھی" بقرہ" ابھی"طہٰ" ابھی "یاسین" باقی ہیں


Comments

Popular posts from this blog

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Ik Main Pheeki Chaah Naein Peenda Doja Thandi Chaah Naein Peenda

Hum Ne Tujhe Jana Hai Faqat Teri Aata Se Woh Hamdia Kalam Jis Ki Aawaz Aur Kalam Ko Allama Iqbal Se Mansoob Kia Jata Hai