Kon Thi Woh ? Woh Pagal See Larki Thi



جھلی عنایہ

JHALI ANAYA

 
کون تھی وہ_______ ؟؟
وہ پاگل سی لڑکی تھی
کبھی تھا غصہ ناک پہ
کبھی ضبط کی حد نہ تھی
وہ شرارتی بھی تھی انتہا کی
سادگی میں بھی کمال کرتی تھی
کبھی بے وجہ ہنستی وہ
کبھی یوں ہی رو پڑتی تھی
اُسے تھا پیار پرندوں سے
وہ ہنس کے تتلیاں پکڑتی تھی
عجب تھا اُس کے پیار کا انداز
بے وجہ مجھ سے جھگڑتی تھی
دیکھ لیتی اگر میرے آنکھ میں آنسو
مت پوچھو بس اُس کی جان نکلتی تھی
تھا مجھ سے اُسے پیار غضب کا
مگر رسوائی سے بھی ڈرتی تھی
کبھی ہوتی وہ بے فکر سارے جہاں سے
کبھی اپنے ہی سائے سے ڈرتی تھی
کبھی سوئی چھبے تو رو دیتی
کبھی خنجر رکھ کے کلائی پہ ہنستی تھی
میں کہتا اُسے جاناں
تمہارا لہو اگر ٹپکے تو میں جان سے جاؤں
وہ رکھ کہ ہاتھ میرے منہ پہ مجھے چُپ کرتی تھی
کیا کہوں میں کون تھی پہیلی یا پاگل لڑکی تھی
کون تھی وہ_______ ؟؟


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo