Uska Chalna Bhi Ik Qayamat Hai Aur Theharna Bhi Ik Qayamat Hai
اسکا چلنا بھی اک قیامت ہے
اور ٹھہرنا بھی اک قیامت ہے
اسکی باتوں میں کھوئے جاتے ہیں
بات کرنا بھی اک قیامت ہے
اسکی آنکھوں میں ہے طلسم کوئی
اس سے بچنا بھی اک قیامت ہے
ہو فضائوں پہ نغمگی طاری
اسکا ہنسنا بھی اک قیامت ہے
ٹوٹ کر اسکا میری باہوں میں
یوں مچلنا بھی اک قیامت ہے
زیست کے دلفریب قصّے میں
اسکا ملنا بھی اک قیامت ہے
سادگی میں بھی ہے بلا کی کشش
اور سنورنا بھی اک قیامت ہے
اسکی دلکش گھنیری زلفوں میں
یوں الجھنا بھی اک قیامت ہے
پیار بھی اسکا ہے غضب شیزا
اور لڑنا بھی اک قیامت ہے
شیزا جلالپوری
Comments
Post a Comment