Siyane Kehte Hein Har Darwaze Peh Minnat Aur Mannat Nahi Chalti



سیانے کہتے ہیں
‏ہر دروازے پہ مِنت اور مَنت نہیں چلتی
کچھ در بڑے مست ہوتے ہیں
مرضی سے کُھلتے ہیں
بس اُس در پہ اپنے نام کی عرضی لگا کے آ جاؤ
دَر والے کی نظر پڑی تو پُکار لے گا
مَن چاہا تو عنایت بھی کر دیگا
 پڑے نہ رہنا
خود کو بھکاری نہ بنانا
بھیک سے پیٹ پلتا ہے دل نہیں


Comments