Theek Hai Bas Teri Dunya Itni Achi Bhi Nahi Jaisi Main Chahta Hon Shayed Ye Abhi Aisi Nahi
ٹھیک ہے بس تیری دُنیا اتنی اچّھی بھی نہیں
جیسی میں چاہتا ہوں شاید یہ ابھی ایسی نہیں
تُو نے میرے آنسوؤں کو جانے کس طرح پڑھا
بات ہے جو تیرے دل میں وہ کبھی سوچی نہیں
اُس سے ملنے کا کوئی امکان پہلے بھی نہ تھا
ہاں وہی لڑکی جو مجھ کو اجنبی لگتی نہیں
جانتے ہیں تم پراۓ ہو مگر بس پیار ہے
اپنی نہیں سمجھی کبھی وہ چیز جو اپنی نہیں
کل نظر آیا ہے دشمن چند مہربانوں کے ساتھ
دوستوں کے دشمنوں سے دوستی اچّھی نہیں
سامنے آ جاۓ وہ تو پھر کسے دیکھے کوئی
اُس کے چہرے سے نظر ارشد کبھی ہٹتی نہیں
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Baig
آڈبان پینسلوانیا
Adyan , Pennsylvania
مئی ٩، ٢٠٢٣
Comments
Post a Comment