Gham Na Kar , Mousam e Gham Hai Yeh Badalny Wala Raat Ki Kokh Se Soraj Hai Nikalny Wala
غم نا کر، موسمِ غم ہے یہ بدلنے والا
رات کی کوکھ سے سورج ہے نکلنے والا
قحط ہے آخری دم پر یہ ہوا یوں معلوم
سوکھے پتوں پے یہ بادل ہے برسنے والا
ہو نا امیدِ بہاراں, تو یہ طے ہے چمن
فصلِ گل میں نا ملے گل کوئی کھلنے والا
اب سمٹ جائے گی یہ چادرِ وحشت میری
اب نئے ظلم سے میں تو نہیں ڈرنے والا
ایک بے گور و کفن لاشے نے سر گوشی کی
مر گیا تھا یوں غریبی سے یہ مرنے والا
اب نئی چوٹ لگا جان کے دشمن میرے
زخمِ دل وقت کے مرہم سے ہے بھرنے والا
ناچ پتلی کا ہے جمہور کے ایوانوں میں
بات حق کی نہیں اب کوئی بھی کرنے والا
جادہِ حق پے سہیل ایک مسافر نہ ملا
کتنے ویران سفر پے تھا، میں چلنے والا
خرم سہیل
Khurram Suhail
Comments
Post a Comment