Yeh Baat Tum Ko Batana Ashad Zaroori Hai Tere Baghair Meri Zindagi Adhori Hai
یہ بات تم کو بتانا اشد ضروری ہے
ترے بغیر مری زندگی ادھوری ہے
تمہارا خواب میں آنا تو اتفاق نہیں
ہماری نیند کی یہ کاوشِ شعوری ہے
عطائے ربی کا ممنون اس لئیے بھی ہوں
اسی کی طرح مرا عشق بھی طہوری ہے
ہے سب کے سامنے اپنا غرور یہ قائم
فقط قبول ہمیں آپ کی حضوری ہے
نہ تھی ہمیں کوئی حاجت یہ لب کشا کرتے
ہوئی جو آنکھ سے باہم وہ بات پوری ہے
وہ اتنا پاس ہے میرے نظر نہیں آتا
یہ درمیان میں بس دھڑکنوں کی دوری ہے
بچھڑ کے ملنے میں اپنا الگ مزا ہے سہیل
فراق یوں تو نہیں عشق میں ضروری ہے
خرم سہیل
Khurram Suhail
Comments
Post a Comment