Basaya Dil Mein Jinhein,Jee Wahi Jalate Hein Laga Ke Aag Dilon Mein Hansi Udate Hein



بسایا دل میں جنہیں، جی وہی جلاتے ہیں
لگا کے آگ دلوں میں ہنسی اڑاتے ہیں
الٰہی تجھ سے ہی باندھیں ہمیشہ امیدیں
ترے ہی آگے یوں سر کو سدا جھکاتے ہیں
چبھوئے اپنوں کے نشتر ہی زخم دیں گہرا
چلائے تیر رقیبوں کے سہہ بھی جاتے ہیں
دبائے بیٹھے ہیں ارمان جی میں ہی اپنے
ابھر کے نقش نہ جانے کدھر کو جاتے ہیں
بھری ہے بزم تری اجنبی ہی لوگوں سے
یہی تو ہیں جو مرا دل سدا دکھاتے ہیں
نہیں ہوا ہمیں اپنا کبھی تعارف اور
عجیب بات تو یہ ہے کہ سب بتاتے ہیں
یہ غم کے چھائے ہیں بادل جو شہر دل پہ مرے
یہ آنسو بن کے ہمیں رات دن رلاتے ہیں

 

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo