Aayet Sunao Sabar Ki Koi Quran Se Warna Ulajh Padon Ga Main Sare Jahan Se
آیت سناؤ صبر کی کوئی قران سے
ورنہ الجھ پڑوں گا میں سارے جہان سے
وہ شام آج تک مرے سینے پہ نقش ہے
اک شخص پھر گیا تھا جب اپنی زبان سے
اک روز مجھ کو آ کے خبر دی تھی دھوپ نے
محروم ہو گیا ہوں میں اک سائبان سے
وہ بھی سفر میں تھک کے کہیں دور رہ گیا
اور میں بھی چیخنے لگا اک دن تھکان سے
احسن سلیمان
Comments
Post a Comment