Main Khush Nahi Hoon
“میں خوش نہیں ہوں”
وہ شخص جب سے جدا ہوا ہے، میں خوش نہیں ہوں
نجومیو تم نے سچ کہا ہے، میں خوش نہیں ہوں
میرے مسائل کی تو کسی کو خبر نہیں ہے
مگر یہ ہر شخص جانتا ہے، میں خوش نہیں ہوں
جو مجھ سے کہتا تھا، خوش رہوں گا بچھڑ کے تجھ سے
اسی نے کل فون پر کہا ہے میں خوش نہیں ہوں
سعید وہ بھی میری طرح ہے اداس شاید
اسے کسی نے بتا دیا ہے، میں خوش نہیں ہوں
Comments
Post a Comment