Muhabbt Hi Faqat Yeh Munfarid Aizaz Rakhti Hai
محبت ہی فقط یہ منفرد اعزاز رکھتی ہے
زمیں پر ہے مگر تا آسماں پرواز رکھتی ہے
نہ یہ آغاز کی قائل نہ یہ انجام سے خائف
یہ سب سے مختلف ہے، مختلف انداز رکھتی ہے
محبت کی بدولت آدمی انسان کہلائے
یہی خوبی اسے مخلوق میں ممتاز رکھتی ہے
اسی کی گنگناہٹ سے چمن میں پھول کھلتے ہیں
یہی دل میں اجالا، دھڑکنوں میں ساز رکھتی ہے
Comments
Post a Comment