Mumkin Nahi Hai Waqt Ki Raftar Rok Lein Kuch Pal Thehar Keh Piyar Ki Ik Sham Jee Tou Lein
ممکن نہیں ہے، وقت کی رفتار روک لیں
کچھ پل ٹھہر کہ پیار کی اِک شام جی تو لیں
پھر زندگی میں آپ کا یہ ساتھ ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو
بجھنے لگی ہے زندگی، کچھ دیر جَل تو لیں
تھکنے کو ہیں یہ پاؤں بھی، کچھ دُور چل تو لیں
ہاتھوں میں پھر کبھی تیرے یہ ہاتھ ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو
لے دے کے میرے پاس ہیں کچھ دل کی دھڑکنیں
تحفہ یہ آخری میرا اب تو قبول لے
دینے کو پھر یہ آخری سوغات ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو
Comments
Post a Comment