Mere Murshid Aastana Chod Kar Main Kahan Jaoun Zamana Chod Kar
میرے مرشد، آستانہ چھوڑ کر
میں کہاں جاؤں زمانہ چھوڑ کر
ہاں مجھے معلوم ہے، تم جاؤ گے
گو تعلق ہے پرانا چھوڑ کر
اس کی یادیں بے گھری کا ہیں شکار
میرے دل میں آنا جانا چھوڑ کر
مشورہ ہے، کام دھندہ بھی کرو
اس کی خاطر سر کھپانا چھوڑ کر
عشق ہے اک اختیاری رقص میں
جستجوئے آب و دانہ چھوڑ کر
ساری خلقت ثانوی درجہ پہ ہے
پیارے آقا کا گھرانہ چھوڑ کر
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
عدنان فرخ
Comments
Post a Comment