Muhabbat Bol Sakti Hai Yeh Dukhda Khol Sakti Hai
“مُحبت”
مُحبت بول سکتی ہے
یہ دُکھڑا کھول سکتی ہے
جو باتیں سب سے چُھپ کر ہوں
یہ اُن کو بول سکتی ہے
جو بے پروا ہو، اُس کو بھی
محبت رول سکتی ہے
کوئی سچّا ہے کِس درجہ
مُحبت تول سکتی ہے
یہ بس باتیں نہیں کرتی
یہ بِک بِن مول سکتی ہے
زہر ہو جس کی نَس نَس میں
یہ رس بھی گھول سکتی ہے
محبت بول سکتی ہے
یہ ساری اَن کہی باتیں
سبھی میں بول سکتی ہے
فائزہ صابری نوا
Comments
Post a Comment