Khush Guman Logon Ko Aik Din Khabar Hogi
خوش گمان لوگوں کو
ایک دن خبر ہو گی
جس زمیں پہ رہتے ہیں
وہ زمیں کسی کی ہے
آسماں کسی کا ہے
جس کو گھر سمجھتے تھے
وہ مکاں کسی کا ہے
منزلیں کسی کی ہیں
کارواں کسی کا ہے
کچھ نہیں یہاں ان کا
صرف بے نشانی ہے
اور نشاں۔۔۔
کسی کا ہے
Comments
Post a Comment