Chand Nikla Tha Pare Bam Se Pehle Pehle Us Galy Bhool Pade Sham Se Pehle Pehle
چاند نکلا تھا پرے بام سے پہلے پہلے
اس گلی بھول پڑے شام سے پہلے پہلے
بوجھ اک دل پہ لیے صبح سے رنجیدہ ہوں
بھر لیے اشک ترے جام سے پہلے پہلے
تجھ سے وابستہ ہیں امید کے سائے سائے
خواب تو دیکھ لیں انجام سے پہلے پہلے
بوئے گل پھیل چلی ہے مرے افسانے کی
نام آئے گا ترے نام سے پہلے پہلے
سوچ تیری ہے مسافت کی طوالت میری
ایک لمحے کو ملیں کام سے پہلے پہلے
شائستہ مفتی
Shaista Mufti
Comments
Post a Comment