Jo Keh Diya Woh Kar Ke Dekhana Pada Mujhe Us Dil Lagi Mein Jan Se Jana Pada Mujhe



جو کہہ دیا وہ کر کے دکھانا پڑا مجھے
اس دل لگی میں جان سے جانا پڑا مجھے

جس کے بغیر سانس بھی لینا محال تھا
ہائے وہ ایک شخص بھلانا پڑا مجھے

جیون میں کوئی اور تھا، دل میں تھا کوئی اور
دونوں سے حال دل کا چھپانا پڑا مجھے

پھر جس کے بعد ملنے کا امکان ہی نہ تھا
آخر وہ فیصلہ بھی سنانا پڑا مجھے

اس بار حوصلے سے جو غم اس کے سہہ گئی
احسان زندگی کا اٹھانا پڑا مجھے

چاہت میں ایک موڑ جدائی کا تھا مگر
دل نے کہا تو لوٹ کے آنا پڑا مجھے

ناراض تھی میں اس سے مگر اس کے باوجود
کالر میں اس کے پھول سجانا پڑا مجھے

وہ چاہتا نہیں تھا مری ذات کی نمو
ہستی کو اس لیے بھی مٹانا پڑا مجھے

میں جس کو دیکھنے کی روادار تک نہ تھی
سر اس کے سامنے بھی جھکانا پڑا مجھے

اپنے لہو سے دیپ جلا کر تمام رات
اے عشق تیرا جشن منانا پڑا مجھے

وہ راستہ نہ بھٹکے، اک اس کے واسطے
دریا میں اک چراغ بہانا پڑا مجھے

 

Comments

Popular posts from this blog

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Wo mujh ko dastiyaab bari dair tak raha Main uska intkhaab bari dair tak raha

Kisi Bashar Mein Hazar Khami Agar Jo Dekho Tou Chup Hi Rehna