Door Darakhton Saaye Saaye Kis Ne Mera Nam Pukara Aaj Buhat Dil Bojhal Hai Aur Jheel Mein Ubhra Naqsh Tumhara
دور درختوں سائے سائے کس نے میرا نام پکارا
آج بہت دل بوجھل ہے اور جھیل میں ابھرا نقش تمہارا
Door Darakhton Saaye Saaye Kis Ne Mera Nam Pukara
Aaj Buhat Dil Bojhal Hai Aur Jheel Mein Ubhra Naqsh Tumhara
کچھ تو چراغ کی لو مدھم ہے ، برہم ہے پروانہ بھی
آج پریشاں حال ہے موسم، تنہائی ہے روگ ہمارا
ڈرتے ڈرتے باہر ﺩیکھا، گلیاں تھیں سنسان بہت
تیرے نام کا جگنو چمکا تاروں نے پھر کیا اشارہ
خواب مسلسل پوچھ رہاہے آنکھ تمھاری لال ہے کیوں
کیسے کہہ دوں حال میں دل کا، نیند سے دور ہے نین کنارہ
ایک کہانی انہونی سی سنی سنائی بات نہیں ہے
دکھ ہے جیون بھر کا ساتھی، غم ہی اپنا ایک سہارا
شائستہ مفتی
Shaista Mufti
Comments
Post a Comment