Jabhi Tou Kuch Bhi Kehty Ho Tumhari Sard Muhri Ke Samandar Mein Pade Chup Chap Sehtr Hein
"محبت ہے"
Muhabbat Hai
جبھی تو کچھ بھی کہتے ہو
تمہاری سردمہری کے سمندر میں
پڑے چپ چاپ سہتے ہیں
Jabhi Tou Kuch Bhi Kehty Ho
Tumhari Sard Muhri Ke Samandar Mein
Pade Chup Chap Sehtr Hein
محبت ہے
جبھی تو ہم پرندوں کی طرح سے لوٹ آتے ہیں
تمہاری ذات کے گنجان برگد میں
جہاں پر کوئی بھی ٹہنی
ہماری خواہشوں کو گھونسلہ رکھنے نہیں دیتی
محبت ہے
جبھی تو ہم نے تیری یاد کا جگنو
حسیں روپہلے چہروں کی ضیاء میں آج تک نہیں کھویا
جبھی تو ہم دیئے کی طرح سے جلتے، سلگتے ہیں
تمہارے ہجر کی تاریک راہوں میں
سنوں جاناں
ہماری خاک کو اگر ہواؤں میں اڑاؤ گے
تو واپس لوٹ آئیں گے
ہمیں تو خاک ہو کر بھی
تیرے قدموں میں رہنا ہے
Comments
Post a Comment