Mujhe Dunya Mein Rehna Hai Khushi Se Magar Dochar Hoon , Teri Kami Se
مجھے دنیا میں رہنا ہے خوشی سے
مگر دوچار ہوں تیری کمی سے
Mujhe Dunya Mein Rehna Hai Khushi Se
Magar Dochar Hoon , Teri Kami Se
وہ میرے دل کی باتیں جانتا ہے
مجھے کہنا نہیں کچھ بھی کسی سے
مجھے ڈر ہے، کسی دن ڈر نہ جاٶ
مری جاں، تم مری دیوانگی سے
چھپائے پھر رہے ہو دل میں کیا تم
میں ڈرتی ہوں تمہاری ان کہی سے
نجانے کیا ہوۓ وہ تھے جو انساں
کہ دل گھبرا رہا ہے آدمی سے
اگر وہ شخص میرا ہمسفر ہو
نہ ہو نفرت مجھے پھر زندگی سے
سنو نوحہ مری محرومیوں کا
گلہ اشنال کو ہے بس تمہی سے
اشنال سید
Ashnal Sayed
Comments
Post a Comment