Wehshat e Gham Mein Achanak Tere Aane Ka Khayal Jaise Nadar Ko Gum Gushta Khazane Ka Khayal
وحشتِ غم میں اچانک ترے آنے کا خیال
جیسے نادار کو گم گشتہ خزانے کا خیال
Wehshat e Gham Mein Achanak Tere Aane Ka Khayal
Jaise Nadar Ko Gum Gushta Khazane Ka Khayal
اس محبت میں ہدف کوئی بھی بن سکتا ہے
اس میں رکھا نہیں جاتا ہے نشانے کا خیال
وہ کبوتر تو اسی دن سے مرے جال میں ہے
جب اسے پہلے پہل آیا تھا دانے کا خیال
میں کناروں کو کبھی دھیان میں لاتا ہی نہیں
لطف دیتا ہے مجھے ڈوبتے جانے کا خیال
اے خدا، میرے مقدر میں وہ سجدہ لکھ دے
جس میں آئے نہ مجھے سر کو اٹھانے کا خیال
نثار محمود تاثیر
Nisar Mahmood Taseer
Comments
Post a Comment