Aawaz De Rahi Hai Kis Ki Nazar Mujhe Shayed Mily Kinara Wahein Doob Kar Mujhe
آواز دے رہی ہے کس کی نظر مجھے
شاید ملے کنارہ وہیں ڈوب کر مجھے
چاہا تجھے تو خود سے محبت سی ہو گئی
کھونے کے بعد مل گئی اپنی خبر مجھے
ہر ہر قدم پہ ساتھ ہوں، سایہ ہوں میں ترا
اے بیوفا دکھا تو ذرا بھول کر مجھے
دنیا کو بھول کر تری دنیا میں آ گیا
لے جا رہا ہے کون ادھر سے ادھر مجھے
دنیا کا ہر نظارہ نگاہوں سے چھین لے
کچھ دیکھنا نہیں ہے تجھے دیکھ کر مجھے
Comments
Post a Comment