Prem Rang Mein Aisi Doobi , Ban Gaya Aik Hi Roop Sham Ki Mala Jeety Jeety Aap Bani Main Sham
پریم رنگ میں ایسی ڈوبی، بن گیا ایک ہی روپ
شام کی مالا جپتے جپتے آپ بنی میں شام
انگ انگ میں رچی ہوئی ہے یوں موہن کی پریت
ایک آنکھ بندرابن میری دوجی گوگل دھام
پریم پیالہ جب سے پیا ہے، جی کا ہے یہ حال
انگاروں پر نیند آجاۓ کانٹوں پر آرام
پیتم کا کچھ دوش نہیں ہے، وہ تو ہیں نردوش
اپنے آپ سے باتیں کر کے ہو گئی میں بدنام
جی نے جب سے جان لیا ہے، دکھ بھی ہے اُن کی دین
پاپ سمجھ رکھا ہے میں نے لینا سکھ کا نام
جیون کا سنگھار ہے پریتم، مانگ کا ہے سندور
پریتم کی نظروں سے گر کر جینا ہے کس کام
درشن جل کی پیاسی آنکھیں رو رو کر گئیں سوکھ
اندھیاروں میں ڈوب گئے برہن کے صبح شام
میرا بائی
Comments
Post a Comment