Rah Dushwar Ho Gai Hon Main Khud Se Be-Zar Ho Gai Hon Main
راہ دشوار ہو گئی ہوں میں
خود سے بیزار ہو گئی ہوں میں
Rah Dushwar Ho Gai Hon Main
Khud Se Be-Zar Ho Gai Hon Main
پتھروں میں شمار ہے میرا
گویا دیوار ہوگئی ہوں میں
درد سہنے کی اس ریاضت میں
خوب فنکار ہوگئی ہوں میں
اس ستمگر کے اک اشارے پر
اس کی دلدار ہوگئی ہوں میں
آج کل وہ ستم نہیں ڈھاتے
خوب بیکار ہوگئی ہوں میں
تلخیاں سہہ کے اس زمانے کی
تیغ و تلوار ہو گئی ہوں میں
لوگ دامن بچا کے چلتے ہیں
راہ پر خار ہو گئی ہوں میں
جب سے اس نے چنا مجھے اشنال
یعنی شاہکار ہوگئی ہوں میں
اشنال سید
Ashnal Syed
Comments
Post a Comment