Shehar Mein Be-Rah Ravi Ke Aam Ho Jane Ke Bad Ghar Se Bahir Mat Nikalna Sham Ho Jane Ke Bad
شہر میں بے رہ روی کے عام ہو جانے کے بعد
گھر سے باہر مت نکلنا شام ہو جانے کے بعد
Shehar Mein Be-Rah Ravi Ke Aam Ho Jane Ke Bad
Ghar Se Bahir Mat Nikalna Sham Ho Jane Ke Bad
کس طرح بیٹا بدل لیتا ہے تیور ، دیکھنا
باپ کی جاگیر اپنے نام ہو جانے کے بعد
دل سے تجدیدِ تعلق کی طلب جاتی رہی
آخری کوشش میں بھی ناکام ہو جانے کے بعد
خواہشِ پرواز جب سینے میں گھٹ کے مر گئی
کھل گیا پنجرہ اسیرِ دام ہو جانے کے بعد
کس قدر مطلب پرستی ہے تمہارے شہر میں
کوئی بھی ملتا نہیں ہے کام ہو جانے کے بعد
مجرموں کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہو تو پھر
شور کیسا ؟ عزتیں نیلام ہو جانے کے بعد
کومل جوٸیہ
Komal Joyia
Comments
Post a Comment