Yeh Zalim Sar e Dar Mujhe Yaad Rahe Ga Is Ishq Ka Har Waar Mujhe Yaad Rahe Ga
یہ ظلم سرِ دار مجھے یاد رہے گا
اس عشق کا ہر وار مجھے یاد رہے گا
Yeh Zalim Sar e Dar Mujhe Yaad Rahe Ga
Is Ishq Ka Har Waar Mujhe Yaad Rahe Ga
ان شور مچاتے ہوئے مداحوں میں بس ایک
خاموش پرستار مجھے یاد رہے گا
تذلیل کا یہ زخم تر و تازہ ہے کب سے
اے دوست یہ انکار مجھے یاد رہے گا
جب دشت کی یہ دھوپ جلائے گی مرے خواب
اک سایۂ دیوار مجھے یاد رہے گا
ہر بار یہی بات کہ تم بھول گئیں تو
کہنا پڑا ہر بار مجھے یاد رہے گا
اس جھوٹ کی دنیا میں جہاں جھوٹ ہے سب کچھ
ہر سچا قلمکار مجھے یاد رہے گا
کومل جوئیہ
Komal Joyia
اس عشق کا ہر وار مجھے یاد رہے گا
Yeh Zalim Sar e Dar Mujhe Yaad Rahe Ga
Is Ishq Ka Har Waar Mujhe Yaad Rahe Ga
ان شور مچاتے ہوئے مداحوں میں بس ایک
خاموش پرستار مجھے یاد رہے گا
تذلیل کا یہ زخم تر و تازہ ہے کب سے
اے دوست یہ انکار مجھے یاد رہے گا
جب دشت کی یہ دھوپ جلائے گی مرے خواب
اک سایۂ دیوار مجھے یاد رہے گا
ہر بار یہی بات کہ تم بھول گئیں تو
کہنا پڑا ہر بار مجھے یاد رہے گا
اس جھوٹ کی دنیا میں جہاں جھوٹ ہے سب کچھ
ہر سچا قلمکار مجھے یاد رہے گا
کومل جوئیہ
Komal Joyia
Comments
Post a Comment