Ishq Jab Hashiye Banata Hai Husn Tab Qafiye Banata Hai
عشق جب حاشیے بناتا ہے
حسن تب قافیے بناتا ہے
Ishq Jab Hashiye Banata Hai
Husn Tab Qafiye Banata Hai
میرا تکنا تجھے تواتر سے
خوبصورت تجھے بناتا ہے
اُس کے گھر میں ہے تیرگی کیسے
گاؤں میں جو دیئے بناتا ہے
خود تو بینائی سے وہ ہے محروم
جانے کیوں آئینے بناتا ہے
بے خبر ہے تو “کن” کی طاقت سے
کس طرح راستے بناتا ہے
اپنی تنہائی میں وہ دیوانہ
سوچ کے زاویے بناتا ہے
تیرا بے ساختگی سے ہنس دینا
آج بھی مسئلے بناتا ہے
اُس قدر پاس آنے لگتا ہے
جس قدر فاصلے بناتا ہے
بخت سے ہارا ہر کوئی اشنال
شہر میں زائچے بناتا ہے
اشنال سید
Ashnal Syed
Comments
Post a Comment