Main Ne Aik Tasweer Daikhi Jis Mein Kaainaat Ke Saton Rang Moujood Thay
اے فربہ بدن کی خوشنما عورت
میں نے ایک تصویر دیکھی
جس میں کائنات کے ساتوں رنگ موجود تھے
Main Ne Aik Tasweer Daikhi
Jis Mein Kaainaat Ke Saton Rang Moujood Thay
اور آٹھواں رنگ تمہارے بھرے وجود کا تھا
میں چاہتا ہوں کہ تمہاری صورت کو کینوس پر لفظوں سے اُتاروں
لیکن کیسے؟؟
کسی بھی ادب نے ابھی تک اتنی ترقی نہیں کی
لغت میں کہیں بھی ایسے کوئی لفظ موجود نہیں
میں چاہتا ہوں کہ تمہارے Chubby وجود کے رنگ کو کائنات کا لازمی جزو قرار دیا جائے
لیکن اس رنگ کو ابھی تلک میں خود نہیں جان پایا
اے فَربہ اَندام
مجھ سے ہمکلام ہو
تاکہ میں کچھ لکھ سکوں
تمہارے بارے میں
اور تمہارے فربہ وجود کے ذائقے کے بارے میں
میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ
تمہارا فربہ پن بدصورتی نہیں بلکہ
تمہارے حسن کا چودھواں چاند ہے
اس کے بنا ادب ادھورا ہے
اگر مجھے محبت پر کوئی کتاب لکھنی ہو تو اس کے سو صفحات ہوں گے اور ننانوے خالی ہوں گے
آخری صفحے پر میں لکھوں گا
" اگر محبت کا کوئی دوسرا نام ہوتا تو میں اسے موٹی عورت کا نام دیتا
Comments
Post a Comment