Zindagi Yun Hoi Basar Tanha Qafla Saath Aur Safar Tanha
زندگی یوں ہوئی بسر تنہا
قافلہ ساتھ اور سفر تنہا
Zindagi Yun Hoi Basar Tanha
Qafla Saath Aur Safar Tanha
18 اگست: یومِ ولادت جناب سمپورن سنگھ کالرا المعروف گلزارؔ - نامور شاعر اور فلمی نغمہ نگار
(ولادت: 18 اگست 1934ء)
ذِکر جہلم کا ہے، بات ہے دِینے کی
چاند پُکھراج کا، رات پشمِینے کی
کیسے اوڑھے گی اُدھڑی ہوئی چاندنی
رات کوشش میں ہے چاند کو سینے کی
کوئی ایسا گِرا ہے نظر سے کہ بس
ہم نے صُورت نہ دیکھی پھر آئینے کی
درد میں جاوِدانی کا احساس تھا
ہم نے لاڈوں سے پالی خَلِش سِینے کی
موت آتی ہے ہر روز ہی رُوبرُو
زندگی نے قسم دی ہے کل جِینے کی
گُلزار
Comments
Post a Comment