Jis Ko Aate Hein Hunar Hosh Udany Wale Kia Bigadingy Bhala Uska Zamane Wale
جس کو آتے ہیں ہنر ہوش اڑانے والے
کیا بگاڑیں گے بھلا اس کا زمانے والے
Jis Ko Aate Hein Hunar Hosh Udany Wale
Kia Bigadingy Bhala Uska Zamane Wale
اُسکا اللہ نگہبان ہے اس دور میں بس
چند افراد ہیں جس گھر میں کمانے والے
رُوٹھ گر ہم جو گئے کون منائے گا ہمیں
جا بسے دُور کہِیں جو تھے منانے والے
تخت پر بیٹھ کے دوزخ کی خبر دیتے ہیں
جنتِ ارضی کی خوش خبری سنانے والے
شاعرہ عطو
Poetess Atto
Comments
Post a Comment