Lag Gaya Rog Usay Dil Ko Dukhane Wala Chup Ke Rota Hai , Sar Bazm Hansane Wala
لگ گیا روگ اسے دل کو دکھانے والا
چھپ کے روتا ہے ، سر بزم ہنسانے والا
Lag Gaya Rog Usay Dil Ko Dukhane Wala
Chup Ke Rota Hai , Sar Bazm Hansane Wala
کون ہے ، اُس کے ، وہاں ، ناز اُٹھانے والا
آ بھی سکتا ہے مجھے چھوڑ کے جانے والا
اپنے بہتے ہوئے اشکوں کو نہیں روک سکا
اپنے دل سے میری تصویر مٹانے والا
میں بھی پھر روٹھتا ، رو رو کے دکھاتا اُس کو
کوئی ہوتا تو سہی ، مجھ کو منانے والا
چومتا تھا کبھی چھپ کر میری تحریروں کو
خط کے پرزوں کو ہواؤں میں اُڑانے والا
ورنہ غربت میری کچھ دُور بھی ہو سکتی تھی
سانپ اُٹھتا ہی نہیں ہے یہ خزانے والا
آج تشہیر کی دیوار پر آ بیٹھا ہے
ساری دنیا سے میرے عیب چھپانے والا
تیری آنکھیں بھی نئے دُکھ کا پتا دیتی ہیں
اب مجھے تو تو نہیں چھوڑ کے جانے والا ؟
اوڑھ کر سو گیا کل چادریں خاموشی کی
تھا محبت بھری غزلیں جو سُنانے والا
محمود غزنی
Mahmood Ghazni
Comments
Post a Comment