Badi Hasrat Se Takty Hein Tumhari Rahguzaron Ko Falak Par Daikhta Ho Jis Tarah Koi Sitaron Ko
بڑی حسرت سے تکتے ہیں تمہاری رہگزاروں کو
فلک پر دیکھتا ہو جس طرح کوئی ستاروں کو
Badi Hasrat Se Takty Hein Tumhari Rahguzaron Ko
Falak Par Daikhta Ho Jis Tarah Koi Sitaron Ko
ابھی یہ عشق آتش کس کے دامن کو جلاتی ہے
تماشہ دیکھتے ہیں ہم ہوا دے کر شراروں کو
نظر میں برملا اظہار تھا ان کی محبت کا
ہماری سادگی دیکھو، نہیں سمجھے اشاروں کو
منافع چھوڑ دیتے ہیں تمہارا ہو یا میرا ہو
چلو ہم بانٹ لیتے ہیں محبت کے خساروں کو
تمہارے بعد کی رت کب در و دیوار سے اترے
نگاہیں لاکھ دیکھیں گی گلستاں میں بہاروں کو
Comments
Post a Comment