Chup Chap Hi Sehty , Duhai Nahi Daity Hum Toot Bhi Jaein Tou Sunai Nahi Daity
چپ چاپ ہی سہتے ہیں، دہائی نہیں دیتے
ہم ٹوٹ بھی جائیں تو سنائی نہیں دیتے
Chup Chap Hi Sehty , Duhai Nahi Daity
Hum Toot Bhi Jaein Tou Sunai Nahi Daity
جب شعر سناتی ہوں تو پھر داد کی صورت
کچھ لوگ مجھے ”زخم دکھائی'' نہیں دیتے
تم مجھ سے میرے درد کی دولت کو نہ مانگو
مزدور تو محنت کی کمائی نہیں دیتے
تم چوڑیاں پہنانے کی خواہش کو بھی سمجھو
ہاتھوں میں ترے یوں ہی کلائی نہیں دیتے
ہم لوگ نہیں ہجر کے آزار کے قابل
ایسوں کو بہت روز جدائی نہیں دیتے
ناہید کیانی
Naheed Kiani

Comments
Post a Comment