Dard Ki Had Se Guzre Tou Sabhi Jaengy Jald Ya Der Se , Mare Tou Sabhi Jaengy
درد کی حد سے گزارے تو سبھی جائیں گے
جلد یا دیر سے، مارے تو سبھی جائیں گے
Dard Ki Had Se Guzre Tou Sabhi Jaengy
Jald Ya Der Se , Mare Tou Sabhi Jaengy
صرف میں ہی نہیں بازار کی مندی کا شکار
جیب میں لے کے خسارے تو سبھی جائیں گے
ندیاں لاشوں کو پانی میں نہیں رکھتی ہیں
تیریں یا ڈوبیں، کنارے تو سبھی جائیں گے
چاہے کتنی بھی بلندی پہ چلا جائے کوئی
آسمانوں سے اتارے تو سبھی جائیں گے
مسجدیں سب کو بلاتی ہیں بھلائی کی طرف
آئیں نہ آئیں، پکارے تو سبھی جائیں گے

Comments
Post a Comment