Dasht Karne Laga Nadhal Mujhe Hazrat e Qais , Ab Sanbhal Mujhe
دشت کرنے لگا نڈھال مجھے
حضرتِ قیس، اب سنبھال مجھے
Dasht Karne Laga Nadhal Mujhe
Hazrat e Qais , Ab Sanbhal Mujhe
شکریہ عشق کا کہ جاتے سمے
دے گیا اپنے خدوخال مجھے
مِل رہا ہے وہ زخم کی صورت
کھا رہا ہے یہ اندمال مجھے
ہجر کی نوکری پہ سال کے بعد
عشق نے کر دیا بحال مجھے
اس پہ ہنستا ہے آئینے میں کوئی
اور دلاتا ہے اشتعال مجھے
عمار یاسر مگسی
Ammar Yasir Magsi
Comments
Post a Comment