Waise Tou Inayat Hai Magar Waqt Nahi Hai Usko Bhi Muhabbat Hai Magar Waqt Nahi Hai
ویسے تو عنایت ہے مگر وقت نہیں ہے
اس کو بھی محبت ہے مگر وقت نہیں ہے
Waise Tou Inayat Hai Magar Waqt Nahi Hai
Usko Bhi Muhabbat Hai Magar Waqt Nahi Hai
کرنی ہے اسے مجھ سے ابھی دل کی کوئی بات
یہ بات حقیقت ہے مگر وقت نہیں ہے
دن بھر کی تھکن چھوڑ کے پہنچے مرے دل تک
یہ بھی اسے حسرت ہے مگر وقت نہیں ہے
یہ اس کی طلب اس کی توجہ کی تمنا
سمجھو مری عادت ہے مگر وقت نہیں ہے
ملتا ہے وہ ہر ایک سے ہنستا ہوا ہر دم
یوں تو اسے فرصت ہے مگر وقت نہیں ہے
اس شخص سے اس شخص کے بارے میں منزہ
چھوٹی سی شکایت ہے مگر وقت نہیں ہے
منزہ سحر
Munazza Sahar
Comments
Post a Comment