Arsa e Khuwab Mein Khone Nahi Daita Mujh Ko Koi Dhdka Hai Keh Sone Nahi Daita Mujh Ko
عرصئہ خواب میں کھونے نہیں دیتا مجھ کو
کوئی دھڑّکا ہے کہ سونے نہیں دیتا مجھ کو
Arsa e Khuwab Mein Khone Nahi Daita Mujh Ko
Koi Dhdka Hai Keh Sone Nahi Daita Mujh Ko
ڈال دیتا ہے وہ ہر روز نئی الجھن میں
خود سے غافل کبھی ہونے نہیں دیتا مجھ کو
دکھ تو ایسا ہے کہ دل آنکھ سے کٹ کٹ کے بہے
ایک وعدہ ہے کہ رونے نہیں دیتا مجھ کو
راستہ اس کو بھی معلوم نہیں ہے شاید
پھر بھی جنگل میں وہ کھونے نہیں دیتا مجھ کو
جس سے پھوٹے کوئی سایہ کوئی خوشبو کوئی رنگ
بیج ایسا کوئی بونے نہیں دیتا مجھ کو
جھوٹ لکھوں تو کوئی ہاتھ پکڑ لیتا ہے
نبض میں روح سمونے نہیں دیتا مجھ کو
ان ستاروں سے بلاوا مرا آتا ہے کہ جو
چادرِ خاک پہ سونے نہیں دیتا مجھ کو
پروین شاکر
Parveen Shakir

Comments
Post a Comment