Kisi Ka Hijar , Kasak , Intezar , Apni Jagah Phir Inke Beech Gham e Rozgar Apni Jagah
کسی کا ہجر، کسک، انتظار، اپنی جگہ
پھر ان کے بیچ غمِ روزگار اپنی جگہ
Kisi Ka Hijar , Kasak , Intezar , Apni Jagah
Phir Inke Beech Gham e Rozgar Apni Jagah
خطوط شیلف میں اور خواب ایک کونے میں
پڑے ہوئے ہیں سبھی سوگوار اپنی جگہ
حَسین شخص کو کھڑکی میں دیکھنے کے لیے
مجھے بدلنی پڑی بار بار اپنی جگہ
میں چھوڑ جاؤں گا چپ چاپ اور لگے رہیں گے
تلاشِ گمشدہ کے اشتہار اپنی جگہ
فیضان احمد فیضی
Faizan Ahmad Faizi

Comments
Post a Comment