Hijar Mein Waqt Guzara Main Ne Kar Lia Kitna Khasara Main Ne
ہجر میں وقت گزارا میں نے
کر لیا کتنا خسارہ میں نے
Hijar Mein Waqt Guzara Main Ne
Kar Lia Kitna Khasara Main Ne
راستہ ہے نہ ہے کوئی رہبر
چاہا تھا ایک سہارا میں نے
عزتِ نفس کو پیچھے رکھ کر
آج پھر اس کو پکارا میں نے
کون رکتا ہے کسی کے روکے
کر کے دیکھا ہے اشارہ میں نے
لوٹ بھی آئے تو چپ رہنا ہے
کچھ نہیں کہنا خدارا میں نے
آسماں سے زمیں تک جو آیا
دیکھا ہے ٹوٹا ستارہ میں نے
بن گیا میری ہی جاں کا دشمن
جب کوئی صدقہ اتارا میں نے

Comments
Post a Comment