Log Aise Mujhe Fankar Samajh Laity Hein Hans Kar Milti Hon Tou Dildar Samajh Laity Hein
لوگ ایسے مجھے فنكار سمجھ لیتے ہیں
ہنس کے ملتی ہوں تو دلدار سمجھ لیتے ہیں
Log Aise Mujhe Fankar Samajh Laity Hein
Hans Kar Milti Hon Tou Dildar Samajh Laity Hein
دل کے حالات لکھا کرتی ہوں میں کاغذ پر
لوگ ان کو مگر اشعار سمجھ لیتے ہیں
ایسی سادہ سی طبیعت کا کیا کیا جاۓ
آشنائی کو بھی ہم پیار سمجھ لیتے ہیں
جو تخیل میں بھی محبوب کا بوسہ لے لیں
لوگ ان کو بھی گنہگار سمجھ لیتے ہیں
آپ کے سامنے خاموش رہوں، بہتر ہے
آپ ہر بات کو بیکار سمجھ لیتے ہیں
لے کے کاسہ میں مدینے میں کھڑی رہتی ہوں
میری ہر بات کو سرکار سمجھ لیتے ہیں
رابعہ عمران چوہدری
Rabia Imran Choudhry

Comments
Post a Comment