Woh Jaraha Tha Tou Bas Is Liye Pukara Nahi Kisi Ka Saath Mujhe Bheek Mein Gawara Nahi
وہ جا رہا تھا تو بس اس لیے پکارا نہیں
کسی کا ساتھ مجھے بھیک میں گوارا نہیں
Woh Jaraha Tha Tou Bas Is Liye Pukara Nahi
Kisi Ka Saath Mujhe Bheek Mein Gawara Nahi
یہ المیہ تو ازل سے ہمارے ساتھ رہا
کہ ہر کسی کا ہے وہ شخص بس ہمارا نہیں
وہ چند روز مرے ساتھ نہ گزار سکا
جو کہہ رہا تھا، ترے بن مرا گزارا نہیں
میں اپنے ساتھ ہوں اور خوش ہوں اس لیے بھی بہت
لیا کبھی کسی کم ظرف کا سہارا نہیں
ترے خیال کا دھاگہ مرے وجود کے ساتھ
الجھ گیا تھا تو پھر میں نے بھی سنوارا نہیں
تمہاری یاد سنبھالے ہوئے ہوں میں اب تک
تمہیں کہ مسندِ دل سے کبھی اتارا نہیں
عاصمہ فراز
Asma Fraz

Comments
Post a Comment