Badgumaniyun Ko Kahan Dil Ke Makeen Rokty Hein Jin Ko Ihsas Muhabbat , Na Yaqeen Rokty Hein
بدگمانوں کو کہاں دل کے مکیں روکتے ہیں
جن کو احساس محبت، نہ یقیں روکتے ہیں
Badgumaniyun Ko Kahan Dil Ke Makeen Rokty Hein
Jin Ko Ihsas Muhabbat , Na Yaqeen Rokty Hein
کاش وہ ہوتا زُباں اِن کی سمجھنے والا
یہ جو آنسو ہیں، اسے اپنے تئیں روکتے ہیں
منہ کے بل ہم کو گرانے کا قصد رکھتی ہے
اپنی رفتارِ تمنا کو یہیں روکتے ہیں
خاک زادوں کے مسائل تو بہت ہوتے ہیں
بات کرنے سے مگر تخت نشیں روکتے ہیں
میں یہیں آپ یہیں ہیں تو چلو دیکھتے ہیں
کیسے یہ گھومے ہوئے لوگ زمیں روکتے ہیں
ہاتھ سے پونچھ رہے ہو مرے آنسو لیکن
ایک دریا کی گزر گاہ نہیں روکتے ہیں
کومل جوئیہ
Komal Joya

Comments
Post a Comment