Har Baar Muhabbat Mein Khasara Nahi Hoga Yeh Wehm Tha Tera Keh Guzara Nahi Hoga
ہر بار محبت میں خسارا نہیں ہو گا
یہ وہم تھا تیرا کہ گزارا نہیں ہو گا
Har Baar Muhabbat Mein Khasara Nahi Hoga
Yeh Wehm Tha Tera Keh Guzara Nahi Hoga
تقدیر کے ہاتھوں کا لکھا مان لیا ہے
اب تیری طرف میرا اشارہ نہیں ہو گا
ہم دل کی لکیروں سے مٹا دیں گے ترا نقش
پھر تجھ سے کوئی ربط ہمارا نہیں ہو گا
تم دیکھنا اک دن یہ بہاریں نہیں رہنی
صحرا میں کوئی پھول دوبارہ نہیں ہوگ گا
جب ترک کیا ہم نے تعلق تو یہ دیکھا
اب دل پہ ترا قبضہ گوارا نہیں ہو گا
ہم ہیں تو تجھے اور بھی مل جاتے ہیں آ کر
جب ہم نہ رہے کوئی تمھارا نہیں ہو گا

Comments
Post a Comment